راجستھان کے مندروں پر کورونا وائرس کا اثر

0
209

سیکر 17 مارچ (یواین آئی) خطرناک کورونا وائرس کا اثر راجستھان کے مندروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی وجہ سے ان دنوں بہت سے معروف مندروں میں شردھالووں میں کمی آئی ہے ۔

ریاست میں چورو ضلع میں واقع مشہور سالاسر بالاجی مندر، سیکر ضلع کے بابا کھاٹوشیام مندر اور دوسہ ضلع میں واقع مہندی پور بالاجی مندر سمیت کئی مندروں میں کورونا وائرس کے سبب شردھالوؤں کا آنا کم ہو گیا ہے ۔

اگرچہ ان مندروں میں آنے والے عقیدت مندوں کواحتیاط برتنے اور ہوشیار رہنے کے لئے کہا جا رہا ہے ۔سالاسار بالاجی مندر کی ہنومان سیوا کمیٹی کے چیئرمین یشودانندن پجاری نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب شردھالوؤں میں کمی آئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مندر کمیٹی کی جانب سے ملک بھر سے آنے والے شردھالووں اور گاوں والوں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے طریقہ اور مشورے بتائے جارہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here