کورونا نے خود کفیل بننے کا سبق دیا: مودی

0
143

نئی دہلی 24 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا کی وبا نے پوری دنیا میں کام کرنے کا انداز بدل دیا ہے اور اس نے ہم سب کو زندگی کے ہر شعبے میں خود کفیل بننے کا سبق دیا ہے۔


پنچایت راج کے دن مسٹر مودی ملک بھر کے سرپنچوں سے ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعہ بات چیت کی اور انھیں اس دن کی مبارکبادیں اور نیک خواہشات دیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا عالمی وبا نے ہمارے کام کرنے کا انداز بدلا ہے۔ پہلے سب ایسے پروگراموں میں آمنے سامنے ہوتے تھے، لیکن اب وہی پروگرام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن گاؤں تک پہنچنے کے ہمارے عزم کو دہرانے کا موقع بھی ہے اور اس موقع کی مطابقت کورونا بحران کے اس دور میں مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ،’’یہ سچ ہے کہ کورونا کی وبا بہت ساری پریشانیوں کی باعث بنی ہے ، لیکن اس سے بھی بڑھ کر ، اس وبا نے ہمیں ایک نیا سبق ، ایک نیا پیغام دیا ہے۔ آج ، اس پروگرام کے ذریعے ، میں یہ پیغام ملک کے ہر شہری تک پہنچانا چاہتا ہوں ، چاہے وہ گاؤں میں ہو یا شہر میں۔ دوستوں ، کورونا بحران نے اپنا سب سے بڑا پیغام دیا ہے ، اس کا سب سے بڑا سبق ہمیں یہ ہے کہ ہمیں خود کفیل بننا پڑے گا۔ . گاؤں اپنی سطح پر اپنی بنیادی ضروریات کے لئے خود کفیل بنے، ضلع اپنی سطح پر ، ریاست اپنی سطح پر ، اور اسی طرح پورا ملک کس طرح خود کفیل بنے، ہمیں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے باہر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، اب یہ بہت ہی ضروری ہو گیا ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ ملک میں صدیوں سے رائج ہے ، لیکن بدلے ہوئے حالات نے اسے پھر سے خود انحصاری کی یاد دلائی ہے اور اس میں گرام پنچایتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ مضبوط پنچایتیں بھی خود کفیل گاؤں کی اساس ہیں۔ اور اس طرح پنچایت کا نظام جتنا مضبوط ہوگا جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوگی اور ترقی کا اتنا ہی فائدہ آخر میں کھڑے شخص تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے پنچایتی راج سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لئے مسلسل کام کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here