ہندوستان میں کورونا کا مخصوص ماسک تیار

0
69

ہندوستان کے ایک فوٹوگرافر نے کورونا کے دنوں میں فوٹو کھچوانے کا شوق رکھنے والوں کے لئے ایک مخصوص ماسک تیار کیا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے وہیں سب سے اہم ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا جارہا ہے۔ ایسے حالات میں ڈیزائنرز نے ماسک پہننے سے کترانے والوں کے لیے دلچسپ و عجیب قسم کے ماسک تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اس درمیان ایک فوٹوگرافر نے چہرے کی تصویر لے کر پرنٹ کرکے منفرد قسم کے ماسک تیار کیے ہیں۔

ہندوستانی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ ماسک تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور انہیں پہننے والے شخص کی پہچاننے میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here