کورونا سے دنیا میں 37 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

0
138

نئی دہلی ، جون 5 : پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے قہر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک 172.4 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے دنیا میں 37 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 56 ہزار 62 ہوگئی ہے ، جبکہ 37 لاکھ آٹھ ہزار 626 افراد کی اس انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

دنیا میں متاثرہ کورونا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے۔ تاہم یہاں متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 991 ہوگئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے لگ بھگ 5.97 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں متاثرہ کورونا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔

اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس میں اب تک دو کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 80 ہزار 745 سے کم ہوکر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 3380 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 082 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here