بیلجیم میں ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد بھی کورونا

0
240

برسلز: بیلجیم میں ویکسینیشن کورس مکمل ہونے کے بعد 360 افراد میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

بیلجیم میں ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد بھی کورونا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیلجیم میں ویکسینیشن کورس مکمل ہونے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں سے صرف 360 لوگوں کو کورونا کی دوبارہ شکایت پیدا ہوئی ہے اور یہ بات بیلجیئم میں ویکسی نیشن ٹاسک فورس کے رپورٹس کی جانب سے سامنے آئی ہے۔

ٹاسک فورس کے مطابق بیلجیم میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور ان میں سے اسپتالوں میں کام کرنے والے طبی اور کئیر سینٹرز میں کام کرنے والے عملے کے 280000 افراد کو فائزرکمپنی کی ویکسین لگائی گئی تھی، جس کے بہت مثبت نتائج آئے ہیں جبکہ صرف 360 لوگ دوبارہ کوویڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت عوامی حلقوں کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یہ ویکسین لگنے کے بعد انسان اس وائرس کا دوبارہ شکار ہو سکتا ہے یا نہیں لیکن بیلجئین ویکسی نیشن ٹاسک فورس کی یہ رپورٹ نارمل زندگی کی جلد سے جلد بحالی کیلیے بہت حوصلہ افزا سمجھی جا رہی ہے۔

یاد رہےکہ دنیا بھر میں اس وقت عوامی حلقوں کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یہ ویکسین لگنے کے بعد انسان اس وائرس کا دوبارہ شکار ہو سکتا ہے یا نہیں لیکن بیلجئین ویکسی نیشن ٹاسک فورس کی یہ رپورٹ نارمل زندگی کی جلد سے جلد بحالی کیلیے بہت حوصلہ افزا سمجھی جا رہی ہے۔

بیلجئین ویکسی نیشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ بیلجیم میں ایک ملین سے زائد ویکسین فراہم کی جا چکی ہے جبکہ 6 لاکھ 50 ہزار افراد کو پہلی ویکسین لگ چکی ہے اور اس کے ساتھ 65 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیز بی-1 شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 30 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 26 لاکھ 23 ہزار 831 ہو گئیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here