کورونا وائرس سے بچنے کے لئے دلیپ کمار آئیسولیشن میں

0
104

نئی دہلی،17مارچ(یواین آئی)ممتازاداکار دلیپ کمار کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ان دنوں آئیسولیشن پرہیں۔دلیپ کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا،‘‘کورونا وائرس کے پیش نظر میں پوری طرح سے آئیسولیشن اور نگرانی میں ہوں۔

سائرہ بانو اس بات کو یقینی بنانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں کہ مجھے کوئی انفیکشن نہ ہو۔’’دلیپ کمار کا یہ ٹویت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔انہوں نے دیگر ٹویٹ میں لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی صلاح بھی دی۔انہوں نے کہا،‘‘میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے ،خود کو گھر کے اندر رکھ کر اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

کورونا وائرس سبھی سرحدوں کو پار کرچکا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ذریعہ دی جارہی اطلاع پر عمل اور اپنے آپ کو ایک دائرے میں محدود رکھتے ہوئے خود کی اور دوسروں کی بھی حفاظت کرنے کی بھی لوگوں سے اپیل کی۔واضح رہے کہ دلیپ کمار(97)کی طبیعت طویل عرصے سے خراب چل رہی ہے ۔کورونا وائرس کے سلسلے میں مسلسل بالی ووڈ اداکار بھی سوشل میڈیا پر فعال نظر آرہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں 31مارچ تک سبھی اسکول،سنیماگھر اور پب بند کردئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی شروعات چین سے ہوئی یہ دھیرے دھیرے پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر6606ہوگئی ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 13903نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔دنیا بھر میں فی الحال 167،511لوگ کورونا وائرس کی زد میں ہے ۔اکیلے چین میں اب تک81،434لوگوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونی کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 3218لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوگئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here