کورونا کیسز اضافہ : اورنگ آباد اور ہنگولی میں رات کا کرفیو

0
78

اورنگ آباد ، 24 فروری : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19 کے 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ خطہ کے اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں موذی اور جان لیوا کورونا کیسز میں بے تحاشا اضافہ کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

خطہ کے اضلاع کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام اضلاع سے اکٹھا کئے گئے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ متاثر ضلع ناندیڑ رہا جہاں کورونا وائرس کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع ہنگولی میں 38 نئے کیسزاور ایک شخص کی موت ، ضلع عثمان آباد میں 12 نئے کیسز اور ایک موت ، ضلع اورنگ آباد میں 240 ، ضلع جالنا میں 117 ، ضلع بیڈ میں 47 ، ضلع لاتور میں 46 اور ضلع پربھنی میں 29 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے۔ اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں بڑی تعداد میں وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here