11 کروڑ 4 لاکھ سے متجاوز ہویے کورونا کیسز

0
101

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 41 ہزار 44 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 560 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 67 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 53 لاکھ 28 ہزار 408 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 544 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار 526 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 93 لاکھ 54 ہزار 485 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 227 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 497 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 38 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار 201 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 42 ہزار 178 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 79 ہزار 276 تک جا پہنچی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here