حکومت چنمیانندکو تحفظ فراہم کر رہی ہے

0
287

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے اور عصمت دری کے ملزم اورپارٹی کے لیڈر چنميانند کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت عصمت دری کے ملزم کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ہی اس کی دو تازہ ترین مثال دیکھنے کو ملی ہے جس میں پہلا معاملہ ریاست کے اناؤ شہر کا ہے جہاں عصمت دری کے ملزم رکن اسمبلی کو بچانے کے لئے بی جے پی حکومت شروع سے کوشش کرتی آرہی ہے۔اسی طرح کا دوسرا معاملہ ریاست کے شاہ جہاں پور کا سامنے آیا ہے جہاں بی جے پی حکومت اپنے لیڈر سوامی چنمیانند کو بچانے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کررہی ہے۔

محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا “اناؤ عصمت دری معاملے میں بی جے پی حکومت اور پولیس کی لاپرواہی اور ملزم کو تحفظ دیئے جانے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ اب بی جے پی حکومت اور اتر پردیش پولیس شاهجهاں پورمعاملے میں وہی دہرا رہی ہے۔ متاثرہ خوف میں مبتلا ہےلیکن بی جے پی حکومت پتہ نہیں کس چیز کا انتظار کر رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here