پریس ریلیز
نئی دہلی۔ دہلی سرکار کی طرف سے جناب حاجی تاج محمد صاحب کو اردو اکادمی، دہلی کا وائس چیئرمین مقرر کرنے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم جناب منیش سسودیا کا آل انڈیا ایکتا ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں قومی صدر ڈاکٹر نصیرالدین غوری ، نائب صدر ڈاکٹر امت مشرا، جنرل سکریٹری حاجی ٹی ایم خان، خزانچی حاجی ڈاکٹر عبدالواحد ، آرگنائزنگ سکریٹری نواب خاں پیانوی، ممبر ذاکر خان سیفی، حاجی سید جمال الدین ، محمد طاہر قریشی ا ور پرویز خاں وغیرہ شامل تھے۔