ایسٹرا زینیکا ویکسین پر کانگو نے پابندی عائد کردی

0
111

کنشاسا، 13 مارچ : کئی یوروپی ممالک نے ایسٹر زینیکا کی ویکسین پر پابندی عائد کرنے کے بعد کانگو نے بھی اس کمپنی کے ٹیکے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین پر کانگو نے پابندی عائد کردی

وسطی افریقی ملک کانگو نے اقوام متحدہ کے ذریعہ ویکسین کی 17 لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد پیر کو ایک ویکسینیشن مہم شروع کی۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے 7 ایس 7 نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے مضر اثرات کے بارے میں برطانیہ اور سویڈن میں تحقیقات جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریا پہلا ملک ہے جس نے آسٹر زینیکا ویکسین پر پابندی عائد کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here