شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت

0
103

شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت
شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی۔

شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے علاقے کی صورتحال بری طرح کشیدہ ہو جائے گی۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو امریکہ کی منفی سیاست کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت قانون کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کی طرح جنگل کے قانون پر عمل نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here