بیونس آئرس ، 12 جون : وسطی کولمبیا میں ایک کوئلے کی کان میں ہوئے دھماکے میں دو کانکن ہلاک اور سات دیگر پھنس گئے۔
نیشنل مائینگ ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی بوئیکا ڈپارٹمنٹ کی سوچا بلدیہ میں واقع کوئلے کی کان میں 12 کان کن کام کر رہے تھے۔ اس دوران اس میں دھماکہ ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیم نے تین افراد کو ملبے سے باہر نکالنے میں کامیاب حاصل کی اور دو لاشیں ملی ۔ بقیہ سات افراد کا پتہ لگانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
Also read