Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeSliderٹریکٹر ریلی کے دوران آئی ٹی او پر کسانوں اور پولیس کے...

ٹریکٹر ریلی کے دوران آئی ٹی او پر کسانوں اور پولیس کے درمیان ٹکّر

ئی دہلی،26 جنوری: مرکزی حکومت کے تین زرعی قانونوں کے خلاف تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی کے ساتھ آئی ٹی او پہنچ گئے-یہاں پولیس کے درمیان زبردست تصادم میں پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔

اس سے پہلے کسان سنگھو بارڈر،غازی پور بارڈر سمیت کئی بارڈر پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں گھسے ۔اس دوران مکربا چوک،ٹرانسپورٹ نگر،نوئیڈا موڑ،اکشر دھام پر ان پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ مظاہرین کو روکنے کےلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھیاں چلائیں لیکن کسان تصادم کے ساتھ آگے بڑھتے گئے۔آئی ٹی او کے پاس بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹر کے ساتھ جمع ہوکر انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ انہیں روکنے کےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔

دہلی کے الگ علاقوں سے وسطی دہلی کی طرف کسان مسلسل ٹریکٹر کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

سنگھو بارڈر سے نکلے کسانوں کے جتھے اور پولیس کے درمیان مکربار چوک پر تصاد ہوا ہے۔کسانوں کا ٹریکٹر مارچ مکربا چوک سے کنجھاولا جانے والا تھا،لیکن عین موقع پر کسانوں نے اپنا روٹ بدل دیا۔ وہ آؤٹر رنگ روڈ کی طرف بڑھ گئے۔اس دوران کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں کئی کسان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔نوئیڈا موڑ پر کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اکشردھام میں کسان بیریکیڈ توڑ کر سرائے کالے خان کی طرف بڑھ گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular