پانچ مارچ سے نیویارک میں سینما ہال کھل سکتے ہیں

0
156

نیویارک 23 فروری : امریکہ کے صوبہ نیو یارک میں کورونا وبا کے تقریباً ایک سال بعد پانچ مارچ سے 25 فیصد ناظرین کی گنجائش والے سینما ہال کھولے جائیں گے۔

صوبہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کوآمو نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’نیو یارک سٹی میں مووی تھیٹر پانچ مارچ سے 25 فیصد کی گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھل سکتے ہیں جس میں ہر اسکرین میں 50 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہونگے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’سنیما ہال میں بیٹھنے کے لئے معاشرتی فاصلے پر عمل اور صحت سے متعلق دیگر احتیاطی تدابیر نافذ ہونگی‘‘۔

نیویارک میں پانچ مارچ سے پچیس فیصد گنجائش کے حامل سینما ہال کھل سکتے ہیں

مسٹر کوآمو نے گذشتہ ہفتے کہا کہ اندرون خانہ تفریحی مراکز جیسے آرکیڈس ، ٹرمپولین پارک اور لیزر ٹیگ کی سہولیات 26 مارچ سے دوبارہ شروع ہوسکتی ہیں جبکہ بیرونی تفریحی پارک نو اپریل سے محدود گنجائش پر دوبارہ کھل سکیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here