چين ميں ملک گير سطح پر سوگ کا اعلان

0
120

چين نے کورونا وائرس کی وجہ سے پيدا ہونے والی بيماری کووڈ انيس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ايک دن کے سوگ کا اعلان کيا ہے۔ ہفتہ چار اپريل کو مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے عوام تين منٹ کی خاموشی اختيار کريں گے جبکہ ٹرينيں، بسيں، گاڑياں وغيرہ اپنے ہارن بجا کر اس عمل ميں شرکت کريں گے۔

يہ دن ان تمام افراد کی ياد ميں منايا جا رہا ہے، جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ ميں اپنی جان سے ہاتھ دھو بيٹھے۔ اس موقع پر تمام تفريحی و ديگر سرگرمياں معطل رہيں گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here