تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں وزیراعلی کا بدھ کو جلسہ، وزیر جگدیش ریڈی نے انتظامات کا معائنہ کیا

0
70

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں بدھ کو ہونے والے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے جلسہ عام کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس کامعائنہ آج وزیر بجلی جگدیش راو نے رکن راجیہ سبھا بی لنگیایادو،رکن اسمبلی کشور،سابق رکن کونسل کے پربھاکر اور دیگر کے ساتھ کیا۔انہوں نے جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے مناسب انتظامات کی ہدایت دی۔یہ جلسہ ضلع کے انوملامنڈل کے علی نگر کے حدود میں ہونے والا ہے۔متحدہ ضلع نلگنڈہ کی 1,04,600ایکڑ اراضیات کو سیراب کرنے کیلئے تین ہزار کروڑ روپئے کے صرفہ سے 13لفٹ اریگیشن پروجیکٹس کو وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے منظوری دی ہے۔اس سلسلہ میں وزیراعلی ان پروجیکٹس کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعلی سے اظہار تشکر کے لئے ضلع کے ٹی آرایس لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے جلسہ کا اہتمام کیاجارہا ہے جس سے وزیراعلی خطاب کریں گے۔اس جلسہ میں 12حلقوں کے حکمران جماعت کے لیڈروں،کارکنوں اور کسانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جس کیلئے کافی بہتر اور مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 200ایکڑ اراضی پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔وزیر بجلی نے جلسہ گاہ کے ساتھ ساتھ ہیلی پیڈ اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف ہدایات دیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here