جامعہ ملیہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل، تین بسوں میں آگ لگائی،پولیس نے جامعہ میں گھس کر لاٹھی چارج کیا

0
174

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں احتجاج اور پولیس سے جھڑپ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کوپولیس نے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ پولیس نے اس دوران مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کی ہیں اورانہیں پولیس بس سے لے جایا گیا ہے۔ طلباء کا الزام ہےکہ پولیس نے جامعہ کےاندرگھس کرطلبا وطالبات کی پٹائی کی ہے۔ اس طرح کے ویڈیو بھی وائرل ہورہے ہیں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہےکہ پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جامع مسجد میں آنسو گیس کے گولے بھی داغ دیئے، جس کے بعد مسجد کے امام صاحب نے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعہ پولیس سے بڑی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ برائے مہربانی آنسوگیس کےگولے نہ داغیں کیونکہ آس پاس میں چھوٹے چھوٹے بچے اور عورتیں بھی ہیں۔ اس دوران پولیس نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

 

 

 

https://twitter.com/ManasPratiti/status/1206221212990332928?s=20

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here