نئی دہلی: ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کو ملک میں دہشت گردوں کے گھسنے سے جڑا ان پٹ ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک نیپال کے راستے یوپی میں سات دہشت گردوں کے گھسنے کی خبر ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ دہشت گرد بڑے حملے کی فراق میں ہیں۔ فی الحال اس اطلاع کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں اور مشتبہ سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایسی اطلاع ہے کہ یہ دہشت گرد دہلی کی طرف بھی رخ کر سکتے ہیں۔ فی الحال دہشت گرد کہاں چھپے ہیں اس کی کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے لیکن کئی الگ۔الگ مقامات پر پھیلے ہیں۔
کئی شہروں کو بنا سکتے ہیں نشانہ
ذرائع کے مطابق دراندازی کرنے والے دہشت گرد ریاست کے کئی شہروں میں پھیل گئے ہیں اور وہ کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔ ایک اور بات جو سامنے آرہی ہے وہ یہ ہے کہ دہشت گرد دہلی کا بھی رخ کر سکتے ہیں۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی اکتوبر کے مہینے میں تین دہشت گرد ایک سفید کار کے ذریعے نیپال سے ہندستان میں گھسے تھے جنہیں گورکھپور میں دیکھا گیا تھا۔ بتایا جارہا تھا کہ یہ سبھی دہشت گرد دہلی کو نشانہ بنانے کے منصوبے کو لیکر ہندستان میں داخل ہوئے ہیں۔
ان کے کچھ فون کالز بھی ریکارڈ کئے گئے تھے جس میں کسی بڑے حملے کی بات کہی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ جلد ہی سبھی ایک جگہ پر جمع ہوں گے۔ اس کے بعد سے ہی سکیورٹی ایجنسیوں نے راجدھانی دہلی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سکیورٹی بڑھا دی تھی۔
Also read