بولی وڈ اداکار عرفان خان 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

0
166

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا بدھ کو ہوگیا۔ اداکار عرفان خان کو منگل کو پیٹ میں انففیکشن کے بعد شہر کے اسپتال کی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دیتے ہوے بتایا تھا کہ 53 سالہ عرفان خان کو کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہواتھا۔

اداکار عرفان خان کی 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا تین دن پہلے جے پور میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔ کینسر سے نجات پانے کے بعد 2019 میں واپسی کرتے ہوئے اداکار نے “انگریزی میڈیم” فلم کی شوٹگ کی تھی۔

عرفان خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی لاکھوں فینس کے دل ٹوٹ گئے۔ پردے پر کردار کو زندگی کی طرح اتار دینے والا یہ فنکار اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔

بتادیں کہ عرفا خان گزشتہ کچھ وقت سے کینسر جیسی بیمارے سے جوجھ رہے تھے لیکن وہ بیماری بھی ان کو ہرا نہیں پائی تھی۔ لیکن سنیچر کو جب 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم نے اس دنیا کو رخصت کیا تو عرفان خان شاید یہ صدمہ جھیل نہیں پائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here