نئی دہلی،14 مارچ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) نے آسام،مغربی بنگال،کیرالہ اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کےلئےاتوار کو آج اپنے کل 209 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں مرکزی وزیر بابل سپریو ،سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ کے الفانس ،بزرگ میٹرو مین ای شری دھرن ،سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ سریش گوپی،مغربی بنگال میں مشہور ماہر اقتصادیات اشوک لاہڑی،رکن پارلیمنٹ لاکٹ چیٹرجی اور سوپن داس گپتا سمیت کئی علاقوں کے جانے پہچانے نام شامل ہیں۔
آج یہاں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آسام ریاست کے تیسرے مرحلے کے لئے 17 ، مغربی بنگال انتخابات کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے لئے 63 ، کیرالہ اور تمل ناڈو کے واحد مرحلے میں انتخابات کے لئے بالترتیب 112 اور 17 امیدواروں کی ناموں کی فہرست جاری کی۔
امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ’’مرکزی وزیر بابل سپریو کو ٹولی گنج اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مشہور فلمی اداکار یشداس گپتا کو چنڈیتلا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ لاکیٹ چیٹرجی چونچورا سے الیکشن لڑیں گی۔ بنگالی فلمی اداکارہ انجنا باسو کو سونارپور ساؤتھ سے ، تنوشری چکرورتی کو شیام پور، پائل سرکار کو بہالا ایسٹ سے، رکن پارلیمنٹ سپن داس گپتا کو ترکیشور ، ممتا سرکار میں وزیر رہے راجیو بنرجی کو ڈومجور ، ممبر پارلیمنٹ نشیت پرمانک کو دنہاٹا اور علی پور دوار سے اشوک لاہڑی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔‘‘
تمل ناڈو سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے شراکت دار کے طور پر تمل ناڈو کی 20 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ ریاستی صدر ایل مورگن دھاراپورم سے مقابلہ کریں گے جبکہ سینئر رہنما ایچ راجہ کرائیکوڈی سے مقابلہ کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیرصدارت ہفتہ کے روز یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیرالہ میں 115 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی اور باقی 25 سیٹوں اتحادیوں کے چار شراکت داروں کے لئے چھوڑ دی جائیں گی۔ سابق مرکزی وزیر اور اراکین پارلیمنٹ الفانس کانجیراپلی ، ای سریدھرن پالکڈ حلقہ سے مقابلہ کریں گے ، جو میٹرو مین کے نام سے مشہور ہے۔ وہیں ، کیرالہ میں ، بی جے پی کے سابق صدر اور گورنررہے کمنم راج شیکھرن نیموم اور رکن پارلیمنٹ سریش گوپی تھرسور سیٹ سے مقابلہ کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیرصدارت ہفتہ کے روز یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ مرکزی کمیٹی کے ممبران امت شاہ ، راج ناتھ سنگھ ، نتن گڈکری سمیت الیکشن کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
بی جے پی نے آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں میں سے اپنے تمام 92 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ باقی سیٹیں اتحادیوں کے لئے چھوڑ دی گئیں۔ تمل ناڈو کی 234 اسمبلی سیٹوں پر ، بی جے پی اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر مقابلہ کررہی ہے جہاں پارٹی کو اتحادی پارٹی کی حیثیت سے 20 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کیرالہ کی اسمبلی کے 140 سیٹوں میں سے 115 سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے اور بقیہ سیٹیں اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑی ہیں۔