بھوپیش نے وزیر دفاع سے بری فوج کی چھاونی کا جلد قیام کرنے کی اپیل کی- Bhupesh appealed to the Defense Minister to set up an army barracks soon

0
102

Bhupesh appealed to the Defense Minister to set up an army barracks soon

رائےپور:  چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر بلس پور میں بری فوج کی طویل عرصے التوا میں چھاونی کے جلد قیام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین ظاہرکیا ہے کہ بری فوج چھاونی کی ریاست میں موجودگی نکسلی انتہا پسندی کے خاتمے کی سمت میں مدد گار ہوگی۔
مسٹر بگھیل نے وزیر دفاع کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ریاست میں تقریباً 1000 ایکڑ زمین وزارت دفاع کو بلاس پور میں بری فوج چھاونی قائم کرنے کےلئے مختص کی ہوئی ہے۔ اس بری فوج کی چھاونی کے قیام کا عمل زیر التوا ہے۔شروع میں بری فوج کی چھاونی کے قیام کےلئے اس کے ساتھ ہوائی پٹی کی ضرورتوں کو بتایا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس علاقے کی شہری ہوابازی کی ضرورتوں کے پیش نظر اس ہوائی پٹی کی توسیع کراکر ضروری عمل پورے کرلئے ہیں۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ بلاس پور ہوائی اڈا اب ڈی جی سی اے کے ذریعہ تھری سی وی ایف آر کیٹگری میں تصدیق یافتہ ہے۔ اب یہ ہوائی پٹی سیول ایویئشن اور بری فوج کی ہوابازی سے متعلقہ ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے دستیاب ہے۔ مسٹر بگھیل نے خط میں لکھا ہے کہ آئندہ یکم مارچ سے بلاس پور سے تجارتی سفر خدمات شروع ہورہی ہیں ۔ریاستی حکومت چکربھاٹا،بلاس پور میں بری فوج چھاونی کے قیام کےلئے پرجوش ہے۔ریاست میں فوجی چھاونی کے قیام سے نہ صرف اس علاقے کی مکمل ترقی میں رفتار آئے گی بلکہ بری فوج کی خدمات کے موقع ریاست کے نوجوانوں کو آسانی سے دستیاب بھی ہوں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here