Saturday, May 11, 2024
spot_img
HomeSliderچین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی

چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی

بیجنگ ، 12 فروری : چین کی حکومت نے ملک میں بی بی سی ورلڈ نیوز کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

بی بی سی نے بتایا کہ اس پابندی کی وجہ چین میں کورونا وائرس کی وبا اور اقلیتی ایغور مسلمانوں کے استحصال سے متعلق رپورٹنگ کر نا ہے ۔

بی بی سی نے کہا کہ چین کی حکومت کےاس فیصلے سے وہ ’مایوس ‘ ہیں ۔ حال ہی میں برطانیہ نے چین کے سرکاری چینل سی جی ٹی این کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔

چین کا کہنا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبریں حقائق پرمبنی اور غیر جانبدار ہونی چا ہئے اور نا کہ چین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا نے والی ۔ اس لئے ملک میں ایک سال کے لئے بی بی سی کی درخواست قبول نہیں کی جا ئے گی ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular