بریلی:دو لڑکیوں کا اغوا،عصمت دری کا الزام

0
74

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور علاقے میں ایس سی سماج کے دو لڑکیوں کا اغوا کے بعد ان کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
فرید پور کے سرکل افسر آلوک اگرہری نے منگل کو بتایا کہ دو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ تھانہ فرید پور میں درج کیا گیا ہے۔مغویہ ایک لڑکی نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ اس کا طبی معائنہ کرایا جائے گا اور عدالت کے سامنے بیان درج ہوگا جس کے بعد ملزم کے خلاف مزید دفعات میں اضافہ کیا جائے گا۔
متاثرہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی قصبہ فرید پور کے اسکول میں جماعت نو میں اور بھتیجی جماعت میں پرھتی ہیں۔ اتوار کی رات دونوں گھر کے باہر قضائے حاجت کے لئے گئی تھیں۔ وہاں پہلے سے فرید پور قصبے کے بیسل پور روڈ کے رہنے والا فیصل کار لئے کھڑا تھا۔ اس نے لڑکی سے کچھ ادھر ادھر کی بات کی اور لڑکی و اس کی بھتیجی کو زبردستی کار میں بٹھا لیا ۔
اس درمیان کسی کام سے باہر نکلی لڑکی کی بھابھی نے دیکھ لیا اور شور مچایا۔ لڑکی کے بھائی نے تعاقب کیا لیکن کار کافی دور نکل چکی تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے دھرمپور پلیا کے نزدیک کار کو روک کر لڑکی و بھتیجی کو آزاد کرایا۔پولیس نے فیصل و اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مسٹر اگرہری نے بتایا کہ لڑکی کے بھائی نے تھانے میں دی تحریر میں کہا ہے کہ فیصل نے دھوکے میں رکھ کر لڑکی سے بات چیت کی اور اس کا اغوا کر کے اسکے ساتھ عصمت دری کی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here