بریلی: ایل ایل بی طالبہ کی عصمت ریزی کی کوشش، کئی نوجوانوں کے چنگل سے خود کو بچاکر بھاگ نکلنے میں کامیاب

0
808

بریلی(اترپردیش) : ایک ایل ایل بی کی طالبہ کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی لیکن طالبہ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ان حیوانوں کو چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ واقعہ بریلی کے عزت نگر میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔

ایس پی رویندر کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی بارہ دری علاقہ کی ساکن تھی۔ وہ پیلی بھیت بائی پاس میں واقع ایک خانگی کالج سے قانون کی تعلیم ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ جمعرات کو اس کا پانچواں سمسٹرس کا امتحان تھا۔ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ امتحان میں شرکت کے بعد دوپہرمیں گھر واپس ہورہی تھی اسی دوران 9 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسے روک لیا اور اسے ایک اینٹوں کی بھٹی میں لے گئے جہاں اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی۔

جب اس نے عصمت ریزی سے مزاحمت کی تو اسے مارا پیٹا جانے لگا۔ اس کا پرس اور اس کا فون ان لوگوں نے چھین لیا۔ لیکن لڑکی نے پوری ہمت دکھاتے ہوئے وہاں سے بچ نکلنے میں کامیب ہوگئی۔ گھر پہنچنے کے بعد اس کی اطلاع لڑکی نے اپنے والدین کو دی۔ ایس پی رویندر کمارنے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے ہمیں تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں سات معلوم افراد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مفرور ملزمین کو تلاش شروع کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here