مودی حکومت میں بینکنگ سسٹم تباہ: کانگریس

0
82

نئی دہلی، 31 مئی : کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سات سالہ حکمرانی کے دوران بینکوں میں فراڈ تیزی سے بڑھا اور حکومت ٹھگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے ملک میں بینکاری نظام بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔

مودی حکومت میں بینکنگ سسٹم تباہ: کانگریس

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پیر کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریزرو بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے اہم حصے میں بینکوں میں فراڈ کا اعداد و شمار درج کرتے ہوئے ریزرو بینک نے کہا ہے کہ پچھلے سات برسوں کے دوران بینکوں میں 1.38 لاکھ کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے۔

مسٹر ولبھ نے کہا کہ بینکاری فراڈ کے معاملات میں اس اضافے کی وجہ حکومت کی بے حسی ہے، جس کی وجہ سے ٹھگوں کو حوصلہ ملا اور بینکاری نظام چوپٹ ہوگیاہے۔ حکومت بینکوں سے ہونے والے فراڈ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس فراڈ کی رقم کی وصولی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیاہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کو یہ بتانا چاہئے کہ ہمارے بینکاری نظام کو کمزور کرنے والے ان ٹھگوں سے اب تک کتنی رقم وصول کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بینکوں سے فراڈ کے ذریعہ لی گئی رقم کی وصولی کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور ٹھگوں کو ملک میں اپنا کام جاری رکھنے یا ملک سے فرار ہونے کا موقع دے کر بینکاری نظام کو چوپٹ کر دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here