بابر اعظم: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

0
80

کرائسٹ:  پاکستان کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
زخمی بابر پہلے ٹیسٹ سےبھی باہرتھے ۔ ان کی غیر موجودگی میں پاکستانی ٹیم کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے۔ بابر نے جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں انگوٹھے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے خطرہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ’’بابر کی انجری میں بہتری آئی تھی لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ وہ ہمارے باقاعدہ کپتان اور ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے ایک اہم کھلاڑی ہیں، لہذا ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ میڈیکل ٹیم ان کی چوٹ کی نگرانی کر رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بابر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے موجود ہونگے۔
بابر کی غیر موجودگی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔ ٹونٹی سیریز میں2۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ 1۔0 سے پیچھےہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here