اعظم کے خلاف ایک اور مقدمہ

0
212

رامپور:07 مارچ(یواین آئی) سیتاپور جیل میں قید،82سے زیادہ مقدمات کا سامنا کررہے رکن پارلیمان و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف سنیچر کو ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق صدر تحصیل کے ریونیو انسپکٹر منوج کمار کی تحریر پر عظیم نگر تھانے میں مسٹر خان کے خلاف پبلک پراپرٹی ڈیمج پرونش ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ الزام ہے کہ محمد علی جوہر ٹرسٹ کے سربراہ اور یونیورسٹی کے وایس چانسلر اعظم خان نے تحصیل صدر کے سینگن کھیڑا گاؤں کی 0.286 ہیکٹئر زمین پر غیر قانونی طور سے قبضہ کررکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بکری چوری سے لے کر غیر قانونی قبضہ سے سمیت کئی مقدموں کا سامنا کر رہے اعظم اس وقت بیٹے عبداللہ کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ان کے ساتھ رکن اسمبلی بیوی نزئین فاطمہ اور عبداللہ اعظم نے بھی اسی الزام میں گذشتہ 26 فروری کو رامپور کی ایک عدلات میں خودسپردگی کی تھی جہاں سے عدالت نے تینوں کو جیل بھیج دیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here