نیتا جی کو فراموش کرنے کی کوشش کی گئی : امت شاہ

0
105

کولکتہ،: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ بہت سے مواقع پر لوگوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی خدمات کو اجاگر کرنے کی بجائے انہیں بھولادینے کی کوشش کی مسٹر شاہ نے کہا کہ دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو یقینی بنائے گی کہ آنے والی نسلیں اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل لائبریری کولکتہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شہید مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نیتا جی کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہئے

مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل لائبریری کولکتہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شہید مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نیتا جی کے بارے میں ضرور پڑھنا چاہئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی اپنی تقریروں میں یہ کہتی رہی ہیں کہ ہر طالب علم کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے لکھے ہوئے ‘ترونر سوپنو’ کو پڑھنا چاہئے۔ “

مسٹر شاہ نے اس موقع پر سائیکل ریلی کو تین مختلف راستوں پر روانہ کیا۔ یہ ریلی ہندوستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی رہائش گاہ پر جاکر ختم ہوگی۔ انہوں نے نیشنل لائبریری کیمپس میں ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں ان مجاہدین آزادی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جو آزادی کی جدوجہد میں شامل تھے ، جنھیں مختلف وجوہات کی بناء پر بھلا دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here