انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں گنگوار نے کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی عہدبندی کا اعادہ کیا

0
184

نئی دہلی، 5 جون : محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے قہر کا مقابلہ کرنے اور مضبوط تر بننے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے سمت میں ہندوستان کی عہدبندی کا اعادہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں گنگوار نے کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی عہدبندی کا اعادہ کیا

مسٹر سنتوش گنگوار نے گزشتہ شام انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے 109 ویں اجلاس میں تحریک ناوابستہ کے وزراء محنت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے دنیا بھر میں جان و مال کے نقصان، اقتصادی مندی، معاشرے کے تمام طبقات پر منفی اثرات اور خاص طور پر کمزور طبقوں کو زیادہ غیر محفوظ حالت میں دیکھا گیا ہے۔


وزیر موصوف نے کہا کہ روزگار ایک اہم پہلو ہے اور ہندوستان مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ صحت اور اقتصادی محاذوں پر بھی روزگار اور مدد فراہم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ طبی نگہداشت کے نظام، سماجی تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بہتر تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو عالمی وباء سے نمٹنے اور پالیسی کی سطح پر ایک موثر رد عمل دینے کی ضرورت ہے، تاکہ کاروباری تسلسل، آمدنی کا تحفظ اور سب سے بڑھ کر سب لوگوں کی فلاح و بہبود کو متوازن کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر محنت نے کہا کہ ہندوستان نے ٹیکہ کاری کی ایک وسیع مہم چلائی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 22 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور روزگار میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اس لئےطریقہ کار کے بارے میں نیا نقطہ نظر تیار کیا جانا چاہئے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال نے چیلنج پیدا کردیئے ہیں، اور ساتھ ہی مزید مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مزدوروں کے سماجی تحفظ کے لئے ایک قانونی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ روزگار ایک اہم پہلو ہے اور ہندوستان مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ صحت اور اقتصادی محاذوں پر بھی روزگار اور مدد فراہم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here