آسام : کووڈ کیئر سینٹرمیں بھیڑ کا ڈاکٹر پرحملہ

0
115

گوہاٹی ،2 جون : آسام کے ایک کووڈ کیئر سنٹر میں ایک کورونا متاثرہ مریض کی موت کے بعد ایک جونیئر ڈاکٹر پر ہجوم نے حملہ کردیا۔
یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق علاج کے دوران کورونا سے متاثرہ مریض کی موت کے بعد اس کے لواحقین نے ایک جونیئر ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آسام : کووڈ کیئر سینٹرمیں بھیڑ کا ڈاکٹر پرحملہ

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈاکٹرز برادری اور دیگر افراد نے اس واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔
یہ واقعہ وسطی آسام کے ضلع ہوجئی میں کووڈ کیئر سنٹر میں پیش آیا۔ دریں اثنا انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن آف ہوجئی یونٹ نے تمام قصورواروں کی گرفتاری تک کاموں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی وزیر اعلی ہیمنت بِسوا سرما نے اس واقعہ کو ایک ’وحشیانہ‘ حملہ قرار دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
وسطی آسام کے ہوجئی ضلع کے اڈالی سی سی سی میں تعینات ڈاکٹر سیٔوج کمار سیناپتی پرایک خاتون سمیت 20 رشتے داروں نے حملہ کیاتھا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here