کشمیری نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی کی مہم

0
94

سری نگر، 17 فروری : انڈین آرمی نے اگلے ماہ یعنی مارچ میں کشمیری نوجوانوں کے لئے تین روزہ بھرتی مہم کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تین روزہ بھرتی مہم 24 سے 26 مارچ تک جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفنٹری رجمنٹ سینٹر سری نگر میں منعقد ہوگی جس میں سبھی اضلاع کے خواہشمند نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

خواہشمند نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انڈین آرمی کی ویب سائٹ http://www.joinindianarmy.nic.in/ پر پیشگی رجسٹریشن کریں۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بدھ کی صبح ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘آرمی ریکروٹنگ آفس سری نگر جموں اینڈ کشمیر لائٹ انفنٹری سینٹرمیں ریکروٹمنٹ ریلی کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔

یہ ریلی 24 سے 26 مارچ تک جاری رہے گی جس میں الگ الگ تاریخوں پر سبھی اضلاع کے خواہشمند نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ پر کلک کریں’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here