کھانے کی اشیاء کو ضائع کرنے میں عرب ممالک سرِفہرست : اقوام متحدہ

0
145

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے رواں ماہ کے شروع میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سنہ 2019 میں عالمی سطح پر کھانے پینے کے فضلہ کی مقدار 931 ملین ٹن ہوگئی ہے جس میں سے 40 ملین کا تعلق صرف عرب دنیا سے ہے۔

کھانے کی اشیاء کو ضائع کرنے میں عرب ممالک سرِفہرست : اقوام متحدہ

بین الاقوامی ادارے کے مطابق مصر پہلے نمبر پر ہے جس میں 2019 میں مجموعی طور پر 9 ملین ٹن کھانے کی اشیاء کا زیاں ہوا۔ عراق دوسرے نمبر پر آیا جہاں 4.73 ملین ٹن اشیائے خورد و نوش کا زیاں ہوا۔ سوڈان (4.16 ملین ٹن) ، الجیریا (3.91 ملین ٹن) ، سعودی عرب (3.59 ملین ٹن) ، مراکش (3.31 ملین ٹن) ، یمن (3.02 ملین ٹن) ، شام (1.77 ملین ٹن) ، تیونس (1.06 ملین ٹن)۔ اس کے بعد اردن ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، لیبیا ، فلسطین ، عمان ، موریتانیا ، کویت ، قطر اور بحرین میں کھانے کی اشیاء ضائع ہوئیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ کھانے پینے اشیاء صرف گھر میں ہی ضائع نہیں ہوتیں بلکہ کسی مصنوعات کے صارف تک پہنچنے کے دوران بھی خورد و نوش اشیاء ضائع ہوجاتی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here