Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeSliderای سی ایچ ایس پالی کلینک میں کانٹرکٹ پر اضافی ملازمین کی...

ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں کانٹرکٹ پر اضافی ملازمین کی بھرتی کو منظوری

نئی دہلی،27 اپریل : حکومت نے ریٹائرڈ فوجیوں کی طبی دیکھ بھال کرنے والی شراکت دار صحت کی اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ سے نمٹنے کے لئے معاہدے پر اضافی عملے کی عارضی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں کانٹرکٹ پر اضافی ملازمین کی بھرتی کو منظوری

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو موجودہ کووڈ 19 بحران سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں 51 بھیڑ بھاڑ والے ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں مجاز عملے کے علاوہ معاہدہ کارکنوں کی عارضی بھرتی کی منظوری دی۔ ان ای سی ایچ ایس پولی کلینک کے لئے ایک میڈیکل آفیسر ، نرسنگ اسسٹنٹ ، فارماسسٹ ، ڈرائیور اور چوکیدار سمیت کنٹریکٹ ملازمین کو اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے جو تین ماہ کی مدت کے لئے عام کام کے اوقات سے زیادہ رات میں کام کریں گے۔

یہ کلینک لکھنؤ ، دہلی کینٹ (بی ایچ سی ڈی) ، بنگلور (شہری) ، دہرادون ، کوٹ پتلی ، امرتسر ، میرٹھ ، چنڈی گڑھ ، جموں ، نئی دہلی (لودھی روڈ) ، سکندرآباد ، آگرہ ، امبالہ ، گریٹر نوئیڈا ، گورداس پور ، پونے ، تری ویندرم ، جالندھر ، کانپور ، گڑگاؤں ، گڑگاؤں (سوہنا روڈ) ، ہوشیار پور ، موہالی ، چنڈی مندر ، الہ آباد ، غازی آباد (ہنڈن) ، پٹھان کوٹ ، جودھ پور ، لدھیانہ ، روپڑ ، ترن تارن / پٹی ، کولکاتہ ، دانا پور (پٹنہ) ، کھڑکی (پونے) ، پالم پور ، بریلی ، کولہا پور ، یول ، جنوبی پونے (لوہا گاؤں) ، وشاکھا پٹنم ، جے پور ، گونٹور ، بیرک پور ، چنئی ، گورکھپور ، پٹیالہ ، نوئیڈا ، بھوپال ، کوچی ، ویلور اور رانچی شہروں میں ہیں۔

اس فیصلے سے ان شہروں میں سابق فوجیوں اور ان کے گھروالوں کےلئے رات میں بھی ہنگامی طبی سہولت مہیا یقینی ہوگی۔ یہ انتظام آئندہ 15 اگست تک کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular