Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeسی اے اے کی مخالفت میں گھنٹہ گھر پر چل رہے مظاہرہ...

سی اے اے کی مخالفت میں گھنٹہ گھر پر چل رہے مظاہرہ کے معاملے میں ایک اور گرفتاری

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں ٹھاکر گنج کے گھنٹہ گھر پر چل رہے مظاہرہ کے معاملے میں منگل کو پولیس نے ایک اور گرفتاری کی ہے۔

اے ڈی سی پی مغربی وکاس چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ٹھاکر گنج پولیس نے بازار کھالہ کے بھدیواں کے رہنے والے ڈاکٹر لئیق حسن کو منگل کی دیر شام کو گرفتار کیاہے۔ لئیق حسن مظاہرہ کے معاملے میں درج دو مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ گرفتار لئیق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

واضح ہو کہ ٹھاکر گنج میں تعینات داروغہ کیلاش نارائن ترویدی نے ۱۸ جنوری کو تھانہ میں بازار کھالہ کے رہنے والے لئیق حسن اور نسرین جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

لئیق پر الزام تھا کہ وہ مظاہرہ کر ہی خواتین کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی کے لئے اکسا رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں اب تک ٹھاکر گنج کوتوالی میں ۴ ؍و گومتی نگر تھانہ میں ۲ مقدمہ درج ہوئے ہیں۔ وہیں گذشتہ اتوارکو ٹھاکر گنج پولیس نے پوجا شکلا سمیت ۸ لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular