لینگویج یونیورسٹی میں عربی طلبہ کے لئے روزگار کے مواقع کے عنوان پر سابق طالب علم کا خطاب

0
435

لکھنؤ: خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں ایک المنائی میٹ کا انعقاد ہوا، پروگرام کی صدارت ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لا پروفیسر مسعود عالم فلاحی صاحب نے کی، اس موقع پر شعبہ عربی کے سابق طالب علم محمد حسین علی نے عربی طلبہ کے سامنے ” کامیاب تاجر کیسے بنیں؟” کے عنوان پر طلبہ سے خطاب کیا۔ آپ نے 2016 میں اسی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ، دوران طالب علمی سے ہی اپنا بزنس شروع کردیا اس وقت ایک کامیاب تاجر ہیں اور بٹو لی تراہا آئی ایم روڈ پر ایک بڑے شوروم کے مالک ہیں اور لکھنؤ میں ایک تجربہ کار تاجر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں ، انہوں نے مذکورہ بالا موضوع پر اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں تجارت سے متعلق بہت سی مفید باتیں اور قیمتی مشورے طلبہ کے سامنے رکھے، انھوں نے اپنے تجارتی سفر کی روداد کو بہت عمدہ طریقے سے پیش کیا جس سے طلبا بہت زیادہ متاثر ہو ئے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک کامیاب تاجر بننے کے لیے کڑی محنت، اور مسلسل لگن کی ضرورت ہے ، اور ایک کامیاب تاجر کے لیے یہ بھی ضروری وہ اپنے پروڈکٹس کی ضرورت کو کسٹمر کے سامنے پیش کر سکے اور خریدنے کے لیے اسے قائل کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو احساس کمتری سے نکلنا چاہئے اور ہمیشہ اپنے قوت بازو پر اعتماد کرنا چاہئے۔
اخیر میں انہوں نے اس موضوع پر طلبہ کے شکوک وشبہات کا ازالہ کیا اور انکے سوالات کا اطمینان بخش جواب بھی دیا۔
پروگرام میں طلبہ کے ساتھ ساتھ شعبہ عربی کے سبھی اساتذہ، پروفیسر مسعود عالم فلاحی ( صدر شعبہ عربی ) ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر عائشہ شہناز فاطمہ، ڈاکٹر مزمل کریم اور ڈاکٹر محمد مدثر بھی شریک رہے۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر فلاحی کے شکریہ پر ہوا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here