علی ظفر کے ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ کا نیا ریکارڈ

0
146

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے ‘لیلیٰ او لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گلوکار نے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کیا۔

لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔

عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here