اکھل گوگوئی کی این آئی اے معاملے میں ضمانت عرضی خارج

0
41

گوہاٹی  گوہاٹی ہائی کورٹ نے ماؤنوازوں سے مبینہ تعلقات کے سلسلے میں این آئی اے معاملے میں کسان رہنما اور آر ٹی آئی کارکن اکھل گوگوئی کی ضمانت عرضی جمعرات کو خارج کردی۔
جسٹس کلیان رائے سرانا اور جسٹس اجیت بوتھارکر نے متعلقہ معاملے کی سماعت کے بعد گوگوئی کی ضمانت عرضی کو منظوری دینےسے انکار کردیا۔
گوگوئی کو دسمبر -2019 میں آسام میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور وہ این آئی اے سمیت مختلف معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔ این آئی اے معاملے چھوڑ کر دیگر معاملوں میں پہلے ہی ان کی ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here