اجودھیا:زہریلی شراب پینے سے دو افراد کی موت، پانچ بیمار- Ajudhya: Two killed, five sick after drinking poisonous liquor

0
161
Liquor
Ajudhya: Two killed, five sick after drinking poisonous liquor
Liquor

اجودھیا: اترپردیش کے ضلع اجودھیا کے گوسائی گنج علاقے میں ہولی کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریبا پانچ لوگ بیمار ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کہ گوسائی گنج علاقے کے ترلوک پور گاوں میں ہولی کے دن پنچایت انتخابات کو سلسلے میں سابق پردھان نےہولی پر شراب پارٹی دی تھی۔ پارٹی میں تقسیم کی گئی شراب کے پینے کے بعد لوگوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ کچھ دیر بعد رام بجھارت ورما کے بیٹے ویریندر ورما(32)اور موتی لال ورما کے بیٹے دھرمیندر ورما(30) کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ رام بہادر، راجیش پرجا پتی، جئے شری، دھرو کمار ورما،رام سبھاون ورما کی طبیعت خراب ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ بیمار لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں رام بہادر اور راجیس پرجاپتی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ متوفی دھرمیندر ورما کے والد موتی لال ورما نے موجود پردھان راجناتھ ورما کے خلاف نامزد تحریر دیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
زہریلی شراب پینے سےہوئی اموات کے معاملے میں ملزمین پر کاروائی کے مطالبے کے ساتھ مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ اطلاع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انج کمار جھا، سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس شیلیش کمار پانڈے سمیت دیگر افسران جائے احتجاج پر پہنچے اورانہوں نے مشتعل مقامی افراد کو سمجھا۔بجھا کر خاطیوں کے خلاف کاروائی کا تیقن دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here