سری نگر: گر مائی دارلحکومت سری نگر میں ایک روز کی ہڑتال کے بعد ہفتے کو معمولات زندگی بحال ہوئے۔
سری نگر میں جمعے کے روز لاوے پورہ تصادم میں تحقیقات کرانے کے مطالبے کے حق میں بغیر کسی کال کے ہڑتال رہی تھی۔
سری نگر کے تمام پائین و بالائی علاقوں میں ہفتے کے روز صبح سے ہی معمولات زندگی بحال ہوگئے اور تمام تر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں۔
تمام بازاروں میں دکان کھلے رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔
سری نگر کے مرکزی علاقوں لالچوک،مہاراجہ بازار، مائسمہ، گونی کھن، ریگل چوک، رزیڈنسی روڈ وغیرہ میں دکان کھلے رہے اور سڑکوں پر بھی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بحال ہوئی.
دریں اثنا موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں بھی ہفتے کو دو روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔
دونوں اضلاع میں لاوے پورہ تصادم میں تین مبینہ جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف دو دن ہڑتال رہی۔ مہلوکین میں سے دو کا تعلق ضلع پلوامہ سے جب ایک کا تعلق ضلع شوپیاں سے تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں ہفتے کے روز معمولات زندگی بحال ہوئے اور تمام تر تجارتی سرگرمیوں دوبارہ شروع ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بازاروں میں دکان کھل گئے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
Also read