کرونا وائرس : لکھنؤ میں کھلے میں گوشت۔ مچھلی کے فروخت پر پابندی

0
71

لکھنؤ:05 مارچ(یواین آئی) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر کے طور لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) ابھیشیک پرکاش نے راجدھانی میں کھلے میں گوشت اور مچھلی فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کھلے میں مچھلی و گوشت کے فروخت پر پہلے سے ہی پابندی تھی لیکن اس پر عمل نہ ہوتا دیکھ کر ڈی ایم نے جمعرات کو ایک بار پھر کھلے میں گوشت و مچھلی وغیرہ فروخت کرنے کے خلاف سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

علاوہ ازیں ہوٹلس اور ریسٹورینٹ کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے صفائی پر خاص دھیان دینے اور کھانے کو اچھے طریقے سے پکائے جانے کے بارے میں خصوصی دھیان برتنے کو کہا گیاہے ۔ڈی ایم کے مطابق اگر گوشت اور مچھلی کھلے میں فروخت ہوتے ہوئے پائے گئے تو اس ضمن میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈی ایم نے ابلے ہوئے ‘نان ویج’کھانوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔لکھنؤ میں کھلے میں فروخت ہونے والے اشیاء کی مقدار بہت زیادہ اور چھوٹے چھوٹے دوکاندار بغیر کسی خوف کے کھلے میں سامان فروخت کرتے ہیں۔کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ضلع میں کئے گئے انتظام کے بارے میں ڈی ایم نے بتایا کہ پیشگی طور پر لکھنؤ کے 6اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں 71 بستر لگائے گئے ہیں۔

ہر باہر سے آنے والے شخص کی ائیر پورٹ پر جانچ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہولی کے پیش نظر عوام میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے او رانہیں متعدد تراکیب سے آگاہ کرتے اس پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here