عاشقی 3 کا حصہ بن کر خوشی ہو گی: آدتیہ رائے کپور

0
124

ممبئی 28 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم عاشقی 3 کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔


آدتیہ رائے کپور نے موہت سوری کے عاشقی 2 اور حال ہی میں آئی فلم ملنگ میں کام کیا ہے ۔ موہت سوری عاشقی 3 بنانے جا رہے ہیں۔ عاشقی 2 میں آدتیہ کو کاسٹ کرنے سے منسلک سوال پر موہت نے آدتیہ کو پرفیکٹ چوائس بتایا تھا۔

ملنگ کے پروموشن کے دوران سوری نے کہا تھا، “میں کبھی ایکٹر کو کمرشیل صلاحیت دیکھ کر کاسٹ نہیں کرتا. جب تک وہ رول میں فٹ نہیں بیٹھتا تب تک میں اسے اپنی فلم میں نہیں لیتا. میں نے عاشقی 2 کے لئے آدتیہ کو کاسٹ کیا تھا. اس سے پہلے اس نے فلموں میں کریکٹر رولس کئے تھے لیکن کبھی لیڈ رول میں نظر نہیں آیا تھا. میں آدتیہ سے جب ملا تو مجھے وہ عاشقی 2 کے لئے پرفیکٹ لگے ۔
آدتیہ سے جب عاشقی 3 کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے . ان سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ عاشقی 3 کا حصہ بنیں گے تو انہوں نے کہا تھا کہ انہیں عاشقی 3 کا حصہ بن کر کافی خوشی ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here