مسافروں کی سہولت کیلئے کئی ٹرینوںمیں اضافی کوچ

0
65

لکھنؤ : ریل انتظامیہ نے مسافروںکو راحت پہنچاتے ہوئے ۸ ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں سلیپر سے لے کر اے سی تک سبھی کوچ شامل ہیں۔ پوربندر ، مظفر پور، پوربندر ایکسپریس میں ۶؍فروری سے ۲۸؍فروری تک ایک تھرڈ اے سی کوچ لگے گا۔

احمد آباد، لکھنؤ، احمدآباد ایکسپریس میں ۲۴؍فروری تک ایک اے سی ٹیئر کا اور ایک سلیپر کوچ لگے گا۔ احمد آباد، بنارس،احمد آباد ایکسپریس میں ۶؍فروری سے ۲۷؍فروری تک ایک اے سی چیئرکار اور ایک سلیپر کوچ لگے گا۔ احمد آباد، سلطانپور، احمد آباد ایکسپریس میں ۲۵؍فروری تک ایک اے سی چیئرکار اور ایک سلیپر کوچ لگے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here