مئو:ٹیمپو پلٹنے سے ایک مسافر کی موت، 4 زخمی

0
59

مئو:03 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مئو کے کوپا گنج علاقے میں منگل کو سواریوں سے بھرا ایک ٹیمپو بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوپاگنج کی جانب سے ایک ٹیمپو سواریوں کو لے کر مئو کی جانب جارہا تھا۔ اس درمیان کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے نزدیک ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں ٹیمپو پلٹ گیا۔اس حادثے میں سداما(60) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار مسافر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here