رائے بریلی:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین ندی میں کودے ، 4کی موت

0
199

رائے بریلی:13 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے گرو بخش گنج علاقے میں جمعہ کو گھریلو تنازع میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سئی ندی میں کو دگئے جس میں سے چار کی ڈوبنے سے موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہادیون کا پوار باشندہ رام کلی تین معصوم نابالغ بیٹیاں ہمانشو، دیشنی روشنی اور معذور دیور امر دیو کے ساتھ ندی کے پل تک گئے اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ آس پاس کے افراد نے شور مچایا تو غوطہ خور ندی میں کود پڑے ۔

اس درمیان خاتون رام کلی تو بہہ کر کنارے لگ گئی اور بچا لی گئی لیکن معذور دیور اور تین معصوم بچیوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر امرناتھ اس پر اوراسکے دیور پر شک کرتا تھا اور آئے دن اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا۔

شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ذرائع نے بتایا کہ خاتون دوبارہ ندی میں نہ کود جائے اس لئے اسے درخت سے باندھ دیا گیا۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی چھ سال سے کم عمر کی بچیوں اور اس کے معذور دیور کی لاش برآمد کرلی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here