Saturday, March 21, 2026
spot_img
HomeInternationalبیٹی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص نے داماد کو قتل کردیا

بیٹی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص نے داماد کو قتل کردیا

حیدرآباد:  بیٹی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص نے اپنے داماد کا قتل کردیا۔یہ واردات اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے جنگلاتوٹاگاوں میں پیش آئی۔مقتول کی شناخت 34سالہ پرکاش کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنی بیوی کے ساتھ ساتھ دیگر رشتہ داروں کو بھی حالت نشہ میں ہراساں کیاکرتا تھا جس سے تنگ آکر اس کے سسر کے چنا راو نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔مقامی افراد نے اس کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور جانچ شروع کی جس پر پولیس کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ مقتول کو اس کے سسر نے ہی قتل کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular