آسڑیلیا میں سڑک حادثہ۔تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کی لڑکی ہلاک

0
163

حیدرآباد:  آسڑیلیا کے سڈنی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کی نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔اس کی شناخت 20سالہ رکشتا کے طورپر کی گئی ہے۔وہ 31دسمبر کو سڈنی میں اپنی گاڑی پر جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔فوری طورپر معلوم نہ ہوسکا کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا تاہم اس حادثہ کے بعد اس کو ذہنی طورپر مردہ قراردیاگیا۔اس کے والدین کو اس حادثہ کی اطلاع دی گئی جس کے بعد اس کے والدین اس کے اعضا کا عطیہ دینے کے لئے آگے آئے۔یہ لڑکی ایم ایس کی تعلیم کے لئے ایک سال پہلے سڈنی گئی تھی جہاں کی آئی آئی بی آئی ٹی یونیورسٹی سے وہ تعلیم حاصل کررہی تھی۔رکشتا،وینکٹ ریڈی کی بیٹی تھی جو سابق فوجی ہے۔وہ فی الحال حیدرآباد کے ڈی آرڈی او میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور حیدرآباد کے میرپیٹ میں مقیم ہیں۔بیٹی کی موت پر اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here