محکمہ بجلی کے اسٹور روم میں لگی آگ، سبھی آلات خاکستر- A fire broke out in the power department storeroom, all the equipment was reduced to ashes

0
86

A fire broke out in the power department storeroom, all the equipment was reduced to ashes

اوریا:  اترپردیش کے ضلع اوریا میں محکمہ بجلی کے اسٹور روم میں بھیانک آگ لگنے سے اس میں رکھے بجلی موٹر سمیت سبھی آلات جل کر راکھ ہوگئے۔
آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ شہر کے محلہ تلک نگر میں واقع محکمہ بجلی کے اسٹور روم میں آج صبح تقریبا آٹھے بجے اچانک بھیانک آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے وہاں سے آگ کی لپٹوں کے ساتھ دھنواں پھیل گیا۔
بجلی میٹروں کے پھٹنے کی آوازوں سے آس پاس کے لوگ گھبرا گئے اور ان میں دہشت کا ماحول بن گیا۔اسٹور روم میں آگ لگنے کی جانکاری لیتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر سبھاش کے ذریعہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن تب تک آگ نے بھیانک شکل اختیارکرلیا۔
فوران فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیں جس کے بعد کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔ایگزیکٹیو انجینئر سبھاش نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔کہ کس وجہ سے اسٹور روم میں آگ لگی۔اسٹور روم میں آگ لگنے سے وہاں پر رکھے پرانے میٹر، دیگر آلات سمیت کچھ کاغذات رکھے ہوئے تھے جو جل کر راکھ ہوگئے۔آگ سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here