چلتے کنٹینر میں آگ لگ گئی۔تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں واقعہ

0
288

حیدرآباد:  چلتے کنٹینر میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے بھکنور کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔نظام آباد ضلع سے یہ کنٹینر حیدرآباد جارہا تھا تاہم کاماریڈی میں اچانک اس میں آگ لگ گئی۔گاڑی میں آگ کو دیکھ کر اس کے ڈرائیور فوری طورپر اس سے کود پڑا۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔آگ کے شعلے کافی بلند نظر آرہے تھے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی راہگیروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔کئی افراد نے اس واقعہ کا ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس میں پوسٹ کیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس مصروف ترین سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ٹریفک کوباقاعدہ بنایا۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here