وزیر اعظم مودی نے سادھا پاکستان پر نشانہ، پوچھا۔ 9/11 اور 26/11 کے حملہ آور کہاں پائے گئے؟

0
189

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہشت گردی کی حمایت کے لئے پاکستان پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے سے وہ لوگ پریشان ہیں جو اپنے ہی ملک کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ’ فیصلہ کن لڑائی‘ کی بھی اپیل کی۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ہاوڈی مودی پروگرام میں دہشت گردی کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے پاکستان اور اس کے وزیر اعظم عمران خان کا نام لئے بغیر دونوں پر نشانہ سادھا۔ مودی نے کہا ’’ آرٹیکل 370 نے جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دیا‘‘۔ آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’’ آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کرکھا تھا ، اس کا فائدہ دہشت گرد اور علاحدگی پسند طاقتیں اٹھا رہی تھیں ۔ اس کو ختم کرنے سے وہاں کی خواتین ، بچوں اور دلتوں کے ساتھ ہورہا بھید بھاو بھی ختم ہوگیا ہے‘‘ ۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف ’ فیصلہ کن جنگ‘ شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اور امریکہ اور ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ آپ کو 9/11 اور 26/11 دہشت گردانہ حملوں کے سازش کار کہاں ملیں گے‘‘؟

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here